ایران پرجنگ مسلط کی گئی،ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے:خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی، ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے قیام سے آج تک اسلامی دنیا پر آنے والی ہر آفت کے پیچھے صیہونی نظریہ ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے صیہونیت نے ایک صدی سے عالمی معاشی نظام کو کنٹرول کر رکھا ہے، بڑی طاقتیں صیہونیت کے زیر اثر ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور ہماری مسلح افواج کی صلاحیت دنیا تسلیم کرتی ہے، ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو بتایا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان، اسرائیل اور بھارت کا مشترکہ ایجنڈا پاکستان دشمنی ہو سکتا ہے، قوم کو سازش کو سمجھنا ہوگا۔اسلامی دنیا میں اتحاد کی ضرورت ہے، دعا ہے کہ فلسطین آزاد ہو اور پاکستان محفوظ رہے۔

