spot_img

کورنگی ٹاؤن میں کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کے سلسلے میں کپتانوں میں کٹس تقسیم

کورنگی ٹاؤن میں کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کے سلسلے میں کپتانوں میں کٹس تقسیم

شہید محترمہ بینظیر  کے نام سے منسوب رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، یہ ٹورنامنٹ 1 مارچ بروز اتوار تا 4 مارچ بروز بدھ تک احمد شاہ نورانی عیدگاہ گراؤنڈ کورنگی 1/2 3  میں جاری رہے گا۔

تقریب میں چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ، چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی اور PPP ضلع کورنگی کے صدر جانی میمن نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کھیلوں کے فروغ سے نہ صرف صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے بلکہ نوجوانوں میں نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔

چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اس نوعیت کی سرگرمیاں نوجوانوں کو منفی رجحانات سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ نہوں نے ٹورنامنٹ کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں بھی کھیلوں کے میدان آباد رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

PPPضلع کورنگی کے صدر  جانی   میمن نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر  بھٹو کے وژن کےمطابق نوجوانوں کو بااختیار بنانا پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے علاقے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ, چیئرمین چنیسر  ٹاؤن فرحان غنی , PPP ضلع کورنگی کے صدر جانی میمن نے مختلف ٹیموں کے کپتانوں میں کرکٹ کٹس تقسیم کیں اور کھلاڑیوں کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔ شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں