کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش، جھڑپوں میں 08افراد جاں بحق
ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملے کے خلاف کراچی میں مظاہرین نے احتجاج کیا اور امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی جھڑپوں میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے امریکی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا گیا
پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس شیل کا استمال کیا اور مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق امریکن قونصل خانے کے قریب جھڑپوں میں اب تک 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
سول اسپتال حکام کے مطابق ٹراما سینٹر میں 8 لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ 24 زخمی افراد بھی اسپتال لائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ احتجاج کے باعث سلطان آباد سے مائی کولاچی کی طرف جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے جبکہ اطراف میں ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔بوٹ بیسن سے آنے والی گاڑیوں کو مائی کولاچی پھاٹک سے یوٹرن کروایا جا رہا ہے۔

