حافظ نعیم الرحمان نے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

حافظ نعیم الرحمان نے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

کراچی: کراچی (رپورٹ: شوکت علی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم سے کہتاہوں کہ امریکہ کبھی ہمارا دوست نہیں ہو سکتا۔ پرویز مشرف بھی امریکہ سے دوستی کی باتیں کرتے تھے۔

لیاقت آباد ٹاؤن میں افطار پارٹی سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم پڑوسیوں سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔ وہ افغانستان کو بھی بتاتا ہوں کہ بھارت کبھی اس کا دوست نہیں ہو سکتا۔ آج ایران پر حملہ ہوا، کل پاکستان پر بھی حملہ ہو سکتا ہے۔ سعودی عرب سمیت تمام مسلمان ممالک جنگ بندی کے لئے کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کو ریسکیو کرنے کے لئے آجاتی ہے، متحدہ نے اپنے دور حکومت میں صوبہ تو کیا شہر کو بھی نہیں بنایا۔وہ ہمیں شناخت تو کیا شناختی کارڈ تک نہیں دیتے۔ یہ وہ تمام علاقے ہیں جہاں پہلے دھول اُٹھتی تھی، اب تمام پارکس بن چکے ہیں، اسکول اور ڈسپنسریوں کی تزئین و آرائش کر دی گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی امیر منعم ظفر نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں منصوبے وقت پر مکمل ہوتے ہیں لیکن سندھ میں ایسا نہیں ہوسکتا۔ قبضہ گروپ کرپشن میں ماہر ہے، ہم کراچی کے عوام کا مقدمہ ہر محاذ پر لڑ رہے ہیں۔

لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن کے مکینوں نے ووٹ دے کر اعتماد کیا ہے، اب ہم ان کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہم وسائل کی کمی کا بہانہ نہیں کریں گے۔ ووٹ میں دھاندلی نہ ہوتی تو میئر جماعت اسلامی کا ہوتا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں