ناپاکے میڈیا افطار ڈنر میں صحافیوں کی شرکت
کراچی: نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) نے مختلف اخبارات، ٹی وی چینلز، ریڈیو اسٹیشنز اور ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارمز کے لیے فن اور ثقافت کی کوریج کرنے والے میڈیا پرسنز کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
اس تقریب میں اخترعلی اختر (جنگ)، آفتاب خان (ڈیلی ایکسپریس اور ایکسپریس نیوز ٹی وی)، کرم علی شاہ (اے پی پی)، حسن کاظمی انڈیپنڈنٹ اردو)، صلاح الدین (اے آر وائی نیوز)، قیصر کامران (ایکسپریس ٹریبیون)، راحیل بیگ (سٹی 21 اور24 HD)،کوکب جہاں (DW)، نعمان گل (پبلک نیوز)، شہریار ساجد (سماء نیوز)، نمرہ ریاست (جی ٹی وی) شوکت علی کلک بریکنگ 24 اور ڈیلی سندھ سجاگ، اور ظفیر غنی (چینل 5) سمیت دیگر شرکت کی۔
میڈیا شخصیات نے ایک دوسرے سے بات چیت کی اور ناپا میں اچھا وقت گزارا۔ ورلڈ کپ کا پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ دیکھنے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔رات کے کھانے کے بعد اس یاد کو دیرپا بنانے کے لیے فوٹو سیشن ہوا۔


