آپریشن غضب الحق کامیابی سے جاری،133 افغان طالبان ہلاک،200 سے زائد زخمی، متعدد چیک پوسٹیں تباہ
افغان طالبان نے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیا.
پاک فوج کے غضب للحق کے تحت آپریشن میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اب تک 133 افغان طالبان ہلاک، اور 200 سے زائد کارندے زخمی ہیں، جبکہ متعدد چیک پوسٹوں کو نشانہ بناکر تباہ کیا جاچکا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں بتایا کہ افغان طالبان رجیم نے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی کارروائی کا بھرپور جواب دیا ہے۔
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے
پاک افواج کے حملوں میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 27 افغان چوکیاں مکمل تباہ کرلی گئیں۔
سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی میں 3 افغانی بٹالین اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر مکمل تباہ اور اسلحہ ڈپو کو راکھ کا ڈھیر بنادیا۔
موثر جوابی کارروائی میں 80 سے زائد ٹینک، توپ خانے اور بکتربند گاڑیاں تباہ ہوگئیں، وطن کے دفاع میں پاک فوج کے 2جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں بھرپور جواب دیا، چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو تباہ کردیاگیا۔
