گل پلازہ کے تاجروں کا مجموعی طور پر7 ارب روپے مالیت کا نقصان ہوا:میئر کراچی
میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ گل پلازہ کے تاجروں کا مجموعی طور پر 7 ارب روپے مالیت کا نقصان ہوا۔
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ کراچی چیمبر کے اشتراک سے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے رقم تاجروں کو دینے کی منظوری دے دی، اگلے 5 روز میں متاثرہ تاجروں کو رقوم دے دی جائیں گی۔
میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا کہ شہداء کے 90 فیصد لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے کے چیکس دے چکے ہیں، 12 شہداء کے لواحقین کو چیکس نہیں دیئے جاسکے، قانونی پہلو حل کر رہے ہیں۔
