کوئٹہ اور بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 14 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ اور بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 14 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ اور بارکھان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائیوں میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی

کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشت گرد فورسز سرکاری تنصیبات اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

ترجمان  کے مطابق کاروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے،جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 6  دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں