میئر کراچی نے لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسویسی ایشن کے پہلے دفتر کا افتتاح کردیا

میئر کراچی نے لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسویسی ایشن کے پہلے دفتر کا افتتاح کردیا

کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب صدیقی اور ڈپٹی میئر سلمان عبد اللہ مراد نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں قائم ہونے والے لوکل گوررنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے پہلے دفتر کا افتتاح کردیا۔

میئر کراچی نے دفتر کے افتتاح پر دعا بھی کی افتتاحی تقریب میں بلدیاتی امور کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں کنونیئر سلیمان سعادت خان نے تمام مہمانان گرامی کو خوش آمد کہا۔

دفتر کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے پر پوری لوکل گوررنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے میئر کراچی مرتضی وہاب صدیقی کا خصوصی شکریہ ادا کیا

تقریب میں نظامت کے فرائض عبوری کیمٹی کے رکن محمد علی حفیظ نے ادا کیئے

اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضی وہاب صدیقی نے کہا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے بلدیاتی امور کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہوگیا ہے میئر کراچی نے ایسویسی ایشن کے تمام ممبران کو نئے دفتر کی مبارکباد پیش کی۔

میئر کراچی مرتضی وہاب صدیقی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے باتیں کرنے کے بجائے عملی اقدامات کیئے جائیں لوکل گوررنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان کو ہیلتھ انشورنش یا لائف انشورنس فراہم کرنے سے متعلق ان کی تجویز پر عمل کیا جائے گا۔

میئر کراچی مرتضی وہاب صدیقی نے ایسویسی ایشن کو یقین دہانی کروائی وہ پوری کوشش کرینگے کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت آزادی اظہار کی حامی ہے صحافیوں کے مسائل کا ادارک ہے جیسے حل کرنے کیلئے کاوشیں کی جاتی رہینگی تقریب میں لوکل گوررنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی پہلی منتخب عبوری کیمٹی کے ارکان سلیمان سعادت خان ، طاہر عزیز ، محمد علی حفیظ ، فرید عالم، راشد صدیق ، طلحہ مخدوم اور شعیب مختار نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کو یادگاری شیلڈ پیش کی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں