سندھ میں سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد
کراچی: سندھ میں سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کردی کردی گئی ہے۔
محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا
ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ طالبات اور خواتین اساتذہ کی فوٹو گرافی کا سوشل میڈیا پر غلط استعمال کیا گیا جس کی باقاعدہ شکایات محکمہ کالج ایجوکیشن کو موصول ہوئی ہیں۔سندھ کے سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے پرنسپلز اور عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
