کورنگی ٹاؤن کے زیرِ اہتمام 10روزہ جشنِ بہاراں جاری، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی شرکت

کورنگی ٹاؤن کے زیرِ اہتمام 10روزہ جشنِ بہاراں جاری، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی شرکت

چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کے زیرِ اہتمام جاری ۱۰ روزہ جشنِ بہاراں کے تیسرے روز عیدگاہ گراؤنڈ کورنگی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی بھرپور شرکت۔

مہمانانِ خصوصی میں صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق شاہینہ شیر علی، مشیر وزیرِ اعلیٰ سندھ جنید بلند، مشیر وزیرِ اعلیٰ سندھ برائے کچی آبادی نجمی عالم اور جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن رؤف ناگوری شامل تھے۔ اس موقع پر پارٹی عہدیداران، بلدیاتی نمائندے،  معزز شخصیات اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے ہزاروں کی  تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہینہ شیر علی نے جشنِ بہاراں کے انعقاد کو عوام کے لیے خوشی اور تفریح کا بہترین ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ ایسے ثقافتی اور تفریحی پروگرام نہ صرف مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مشیر وزیرِ اعلیٰ سندھ جنید بلند نے PYSDP کے تحت ہونے والے کورسز پر چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورنگی ٹاؤن میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے قابلِ تحسین ہیں اور آنے والے وقت میں كورنگی کی خواتین کے لئے میک اپ، سلائی اور مہندی کی بھی کلاسز شروع کرینگے۔

اس موقع پر مشیر وزیرِ اعلیٰ سندھ نجمی عالم نے کہا کہ جشنِ بہاراں کا مقصد عوام کو صاف، محفوظ اور خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے، جہاں خاندانوں، بچوں اور نوجوانوں کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن رؤف ناگوری نے کہا کہ کورنگی ٹاؤن انتظامیہ عوامی خدمت کے مشن پر کاربند ہے اور آئندہ بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

جشنِ بہاراں کے تیسرے روز فیملیز کی تفریح کے لئے اسٹیج پروگرامز کے ساتھ ساتھ میوزکل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس سے لوگوں کو لطف اندوز کیا۔ شہریوں نے جشن کے بہترین انتظامات پر کورنگی ٹاؤن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی تقریبات مستقبل میں بھی منعقد ہوتی رہیں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں