مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں
محرابپور: کراچی سے پنجاب جانے والی مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں
محراب پور اور سیٹھارجہ ریلوے اسٹیشن کے درمیان کراچی سے پنجاب جانے والی مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس سے اپ اور ڈاؤن پٹریوں کو نقصان پہنچا
ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا، ٹریک بحال ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمد رفت بحال کی جائے گی۔
