ڈپٹی میئر کراچی نے کورنگی میں 10 روزہ جشنِ بہاراں کا افتتاح کردیا

ڈپٹی میئر کراچی نے کورنگی میں 10 روزہ جشنِ بہاراں کا شاندار آغازکردیا

کورنگی میں 10 روزہ جشنِ بہاراں کا شاندار آغاز، عوامی تفریح اور ثقافتی سرگرمیوں کا حسین امتزاج

کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی سربراہی میں ۱۰ روزہ جشنِ بہاراں کا باقاعدہ افتتاح عیدگاہ گراؤنڈ، کورنگی نمبر ساڑھے تین میں شاندار اور پروقار تقریب کے ساتھ کیا گیا، افتتاحی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موسمِ بہار کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منایا۔

اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد،  اور پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی کے ضلع صدر جانی میمن بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے فیتہ کاٹ کر جشنِ بہاراں کا افتتاح کیا اور مختلف اسٹالز، پھولوں کی نمائش اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا بعدازاں چیئرمین نے مہمان گرامی کو سندھ ثقافت کے اجرك کا تحفہ بھی دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین کورنگی محمد نعیم شیخ نے کہا کہ جشنِ بہاراں کا انعقاد شہریوں کو صحت مند تفریح فراہم کرنے، مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے اور علاقے میں خوبصورتی و ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ۱۰ روزہ فیسٹیول میں پھولوں کی نمائش، فیملیز کے لیے تفریحی جھولے، بچوں کے لیے خصوصی سرگرمیاں، فوڈ اسٹریٹس اور ثقافتی پروگرامز شامل ہیں۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صفائی، سیکیورٹی، ٹریفک اور دیگر سہولیات کو بہتر انداز میں یقینی بنایا گیا ہے تاکہ شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بلا خوف و خطر تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں۔

جشنِ بہاراں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات شہریوں کے لیے خوشگوار ماحول پیدا کرتی ہیں اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی کے ضلع صدر جانی میمن نے کہا کہ پارٹی قیادت عوام کو سہولیات اور خوشیاں فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے اور جشنِ بہاراں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور منتظمین کی کارکردگی کو سراہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں