چیئرمین مومن آباد ٹاؤن کی خصوصی ہدایت پر یومِ یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا

چیئرمین مومن آباد ٹاؤن کی خصوصی ہدایت پر یومِ یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا

کراچی: کشمیر ڈے کے موقع پر ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان کی خصوصی ہدایت پر مومن آباد ٹاؤن میں یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک بھرپور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت میونسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن خالد حسین جتوئی نے کی، جس میں ٹاؤن افسران، بلدیاتی نمائندگان، ملازمین، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمشنر خالد حسین جتوئی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد کا سامنا کر رہے ہیں، مگر ان کی جدوجہد آزادی، صبر اور قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے حقِ خودارادیت کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کرتا ہے۔ میونسپل کمشنر نے مزید کہا کہ ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان کی ہدایات پر مومن آباد ٹاؤن میں اس دن کو بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے تاکہ کشمیری عوام تک یکجہتی، حمایت اور حوصلے کا پیغام پہنچایا جا سکے۔

ریلی کے اختتام پر ملک و قوم اور خصوصاً کشمیری عوام کی آزادی، سلامتی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور مظلوم کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلائے جانے کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں مانگی گئیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں