چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کی قیادت میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پرریلی کا انعقاد کیا گیا
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، میونسپل کمشنر محمد نواز مہر کی قیادت میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک بھرپور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں اراکینِ کونسل، مختلف محکمہ جات کے افسران، علاقائی معززین، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر بھارتی مظالم کے خلاف شگاف فلک نعرے لگائے گئے۔
شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرہ بازی کی اور عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے۔
چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ 5 فروری کو ہم یومِ یکجہتی کشمیر، کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں۔ بھارت نے بغیر کسی جواز کے مقبوضہ کشمیر پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے، پاکستانی عوام کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشائاللہ کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔
میونسپل کمشنر محمد نواز مہرنے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہد ہماری اپنی جدوجہد ہے۔ کشمیری عوام طویل عرصے سے بھارتی،ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، مگر اس کے باوجود ان کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔ ہم اقوامِ متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔
اس موقع پرپارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیاں، سیمینارز اور خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔گڈاپ ٹاؤن میں بھی کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف اس دن کو بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ کشمیری بھائیوں کی قربانیاں اور شہادتیں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔ کونسل ممبر امن دین جو کھیو، کونسل ممبر سلیم میمن، ڈائریکٹر (HRM)ھمایوں عمران خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر کونسل ممبر دانش برفت،کونسل ممبر عبدالستار جو کھیو،کونسل ممبر سنی عاشق مسیح، ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان،ڈائر یکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائریکٹر پنشن جلال حنیف،ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائر یکٹر ایڈورٹائز منٹ ھدایت اللہ شیخ، ڈائر یکٹر لاء سہیل حمید قاضی، ڈائر یکٹر پے رول کاشف اقبال، ڈپٹی ڈائر یکٹر سرفراز احمد کتھری پی ایس چیئرمین لعل جان بنی ودیگر بھی موجود تھے۔
