5فروری کا دن کشمیری عوام کے ساتھ ہماری یکجہتی کا مظہر ہے:شرجیل انعام میمن
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا تمام کشمیریوں اور شہیداء کشمیر کو خراج عقیدت
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 5 فروری کا دن کشمیری عوام کے ساتھ ہماری یکجہتی کا مظہر ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے بنیادی حقوق اور حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔بھارت اور خاص طور پر قصاب مودی نے ریاستی جبر کے پہاڑ توڑے مگر کشمیری عوام کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہا۔
شرجیل انعام میمن نےکہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ، ان کی حمایت ہر سطح پر جاری رہے گی۔بھارت کی پالیسیاں انسانی حقوق کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی اور پورے خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔کشمیری عوام کی قربانیوں، سیاسی قیدیوں اور لاپتہ افراد کی تعدادمیں اضافے کو عالمی برادری نظر انداز نہیں کر سکتی۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہعالمی ادارے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے فوری اور مؤثر کردار ادا کریں۔ بھارتی دہشتگردی نے خطے میں عدم استحکام، عسکری کشیدگی اور انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد انسانی حقوق اور انصاف کے لیے جنگ ہے، پاکستان ان کے جائز مطالبات کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کرتا رہے گا۔
