صفورا ٹاؤن میں شب برات کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے
کراچی: چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی ہدایت اور میونسپل کمشنرعالمگیر جونیجو کی جانب سے شب برات کے حوالے سے بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو مکمل کرلیا گیا ہے ،قبرستانوں کے اندر اور باہر اور مساجد کے گردونواح میں بلدیاتی خدمات کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں .
چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ صفورا ٹاؤن میں موجود قبرستانوں کے اندر اور باہر زائرین کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں خاص طور پر روشنی کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے محکمہ ایم اینڈای نے ہفتہ وار چھٹیوں کے باوجود کام کرکے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ان شاءاللہ قبرستان میں آنے والے زائرین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ جات نے شب برات کے حوالے سے بلدیاتی خدمات دینی فریضہ سمجھ کر سر انجام دی ہیں ،محکمہ جات تاحال الرٹ ہیں اور اب بھی شکایات موصول ہونگی تو اس کے حل کو یقینی بنایا جائے گا.
میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے شب برات کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک بڑی رات ہے ،شب برات پر بھی متعلقہ محکمہ جات الرٹ رہیں گے،پوری کوشش کی ہے کہ قبرستانوں،مساجد کے اندر اور اطراف ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے.
شب برات کے حوالے سے بلدیاتی خدمات ایکسئین امداد سولنگی،ڈائریکٹر پارکس غوث بخش اور انچارج میونسپل سروسز محمد وقار ودیگر کی زیر نگرانی سر انجام دی گئیں.
