شبِ برات کی آمد کے پیشِ نظرنیو کراچی ٹاؤن میں بلدیاتی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس

شبِ برات کی آمد کے پیشِ نظرنیو کراچی ٹاؤن میں بلدیاتی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں شبِ برات کی آمد کے پیشِ نظر بلدیاتی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے میونسپل کمشنر منور حسین ملاح کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شبِ برات کے موقع پر زایرین کی آمدکے پیش نظر اور شہری سہولیات سے متعلق تیاریوں پر تفصیلی تباد لہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں صفائی ستھرائی، سڑکوں کی استرکاری، قبرستانوں اور اطراف کے علاقوں میں روشنی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ میٹنگ میں سینئر ایڈمنسٹریٹر ڈائریکٹر شمونہ صدف، بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کے جہانزیب خان، فیصل صغیر، ایڈیشنل ڈائریکٹر سینیٹیشن مشتاق خان، باغات کے ڈائریکٹر عظمت علی شاہ، جاوید جمال، ایم اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے XENشفقت، واجد خان اور عرفان خان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شبِ برات ایک مقدس رات ہے جس میں شہری بڑی تعداد میں قبرستانوں اور مزارات کا رخ کرتے ہیں، اپنے مرحومین کے لیے دعا اور ایصالِ ثواب کرتے ہیں۔ بلدیاتی ادارے کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ عوام کو ایک صاف، محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔ قبرستانوں میں صفائی ستھرائی، روشنی کا مناسب انتظام اور آمد و رفت کے راستوں کی استرکاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبرستانوں کے اطراف اور مرکزی راستوں پر خصوصی توجہ دی جائے، جھاڑیوں کی صفائی، گندگی کے فوری خاتمے اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔میونسپل کمشنر نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ شبِ برات سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کر لیے جائیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیلڈ میں افسران کی موجودگی اور نگرانی لازمی ہوگی اور تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں