کراچی: مسلح ملزمان نے ڈرائیور سے تشدد کے بعد رکشہ، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا
کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں مسلحہ افراد نے رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناکر رکشہ اور رقم و سامان لوٹ کر فرار ہوگئے
شاہنواز شر گوٹھ میں نعیم علی چانڈیو سے مسلح ملزمان نے تشدد کے بعد رکشہ، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا
متاثرہ شخص کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے صرف این سی درج کر کے واپس بھیج دیا۔
نعیم علی چانڈیو نے حکام سے اپیل کی کہ رکشہ اور سامان واپس کرواکر انصاف فراہم کیا جائے۔
