انشاء اللہ شب برات سے قبل ہی تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔نصرت اللہ

انشاء اللہ شب برات سے قبل ہی تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔نصرت اللہ

کراچی:چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی صدارت میں ٹاؤن آفس گلبرگ میں شبِ برات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شبِ برات کے موقع پر ٹاؤن میں صفائی، روشنی، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو بروقت اور مؤثر اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس میں میونسپل کمشنر گلبرگ ٹاؤن امجد علی پتافی، ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی، ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف، ایکس ای این بی اینڈ آر محمد سہیل خان، ایکس ای این ایم اینڈ ای محمد یاور جبکہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران بھی شریک تھے۔

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن ہمیشہ کی طرح شب برات سے قبل ہی قبرستانوں کے اطراف اور مساجد امام بارگاہ کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کہ کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے گلبرگ ٹاؤن کی حدود میں دو قبرستان آتے ہیں انشائاللہ شب برات سے قبل ہی تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے اور آنے والے زائرین قبور کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے دونوں قبرستانوں کے باہر کیمپ لگائے جائیں گے جہاں تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور عملہ موجود ہوگا تاکہ لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر امجد علی پتافی نے ہدایت کی کہ شبِ برات کے موقع پر مساجد، قبرستانوں اور اہم شاہراہوں پر صفائی، لائٹنگ اور نکاسی آب کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ باہمی تعاون سے فرائض سرانجام دیں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں