گل پلازہ سانحہ سندھ حکومت اور اداروں کی ناکامی کو بے نقاب کرتا ہے: منعم ظفر
کراچی:گل پلازہ میں آتشزدگی میں شہید ہونے والے 4 افراد کی نماز جنازے کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی 18 برس سے اقتدار میں، مسئلہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ نااہلی اور کرپشن،عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔گل پلازہ سانحہ سندھ حکومت اور اداروں کی ناکامی کو بے نقاب کرتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ 9 دن گزرنے کے باوجود متاثرہ خاندان لاشوں کے منتظر ہیں۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کہاں تھی؟ فائر سیفٹی سسٹم کیوں ناکام ہوا؟گزشتہ 16 سال میں کراچی میں آتشزدگی کے 2 ہزار سے زائد واقعات، کوئی مؤثر اقدام نہیں۔جماعت اسلامی یکم فروری کو شارع فیصل پر “جینے دو کراچی کو” مارچ کرے گی۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی کے عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے بڑی تعداد میں نکلیں گے۔ جماعت اسلامی متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی،ظلم و زیادتی کے خلاف کی ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔متاثرہ خاندان آج بھی ایدھی سینٹر اور سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔
گل پلازہ سانحہ سندھ حکومت اور اداروں کی ناکامی کو بے نقاب کرتا ہے: منعم ظفر
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔
