میئر کراچی گل پلازہ متاثرہ خاندانوں کے گھر پہنچ گئے، دلی ہمدردی و گہرے افسوس کا اظہار

میئر کراچی گل پلازہ متاثرہ خاندانوں کے گھر پہنچ گئے، دلی ہمدردی و گہرے افسوس کا اظہار

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب گل پلازا واقعے میں متاثر ہونے والے رحمان، حسام اور سرفراز کے گھروں پر گئے جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی و گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں، انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے کاروبار کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بھی متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریسکیو اہلکار تاحال ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ متاثرین کے پیاروں کو جلد از جلد ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کیا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں