چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی زیر صدارت کونسل کے عام اجلاس کا انعقاد
کراچی: چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فرازحسیب کی زیر صدارت کونسل کے عام اجلاس کاانعقاد کیاگیا۔اجلاس میں اہم قراردادوں کی منظوری دی گئی، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔
اجلاس میں وائس چیئر مین اسحاق تیموری، میونسپل کمشنر دریا خان پتافی، اراکین ٹاؤن کونسل، کوآرڈینٹر صغیراحمد انصاری، کوآرڈینٹر انور جمال، ڈپٹی ڈائریکٹر کونسل ناصر خان و دیگر بلدیاتی افسر ان نے شرکت کی۔
اجلاس میں روداد کی منظوری کے ساتھ مختلف قرار دادیں پیش کی گئی جس میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے آج کے اجلاس میں لیاقت آباد ٹاؤن کے کنٹریکٹ ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد ادارے کے امور کو تسلسل کے ساتھ مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔لیاقت آباد ٹاؤن اور جامعہ کراچی یونیورسٹی کے درمیان عوامی سہولت کے پیشِ نظر بس سروس کی بحالی کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اس اقدام سے طلبہ اور اساتذہ کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔لیاقت آباد ٹاؤن کی حدود اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے (بی ایس سی) سیکیورٹی کمپنی سے سیکیورٹی خدمات کے معاہدے کی منظوری دی گئی۔
لیاقت آباد کی حدود میں سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو تربیت فراہم کرنے کے لیے تدبر انسٹیٹیوٹ ریسورسز سے معاہدے کی منظوری دی گئی۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد بی ون ایریا میں عالمی معیار کا اسپورٹس کمپلیکس کے قیام کے لیئے (ڈی پی ام آئی) انٹرنیشنل کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کی اصولی منظوری۔
اجلاس میں پیش کی گئیں تمام قراردادیں اتفاقِ رائے سے منظور کی گئیں چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن میں شہری سہولیات کی بہتری، تعلیمی و اسپورٹس سرگرمیوں کے فروغ اور ادارہ جاتی نظم و نسق کو مؤثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور کونسل کے فیصلے عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیے گئے ہیں۔
