حب کینال ریزروائر کے چینل پر نئے کنٹرول گیٹ تنصیب کردیا گیا
کراچی: حب کینال ریزروائر کے چینل پر نئے کنٹرول گیٹ کی تنصیب کردیا گیا۔نئے کنٹرول گیٹ کی تنصیب کے بعد ضلع غربی اور کیماڑی میں پانی کی فراہمی بحال۔حب کینال منصوبہ شہر کے پانی کی ترسیلی نظام کو مضبوط اور جدید بنانے کی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق منصوبہ سی ای او واٹر کارپوریشن کی خصوصی ہدایات پر مکمل کیا گیا۔ شہریوں کو کم سے کم مشکلات سے بچانے کے لیے کام بلا تعطل اور تیز رفتاری سے جاری رکھا گیا۔ فیلڈ ٹیموں، انجینئرز اور تکنیکی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت سے منصوبہ بروقت مکمل ہوا۔
سی او او واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن احمد علی صدیقی کے مطابق نئے کنٹرول گیٹ سے حب پمپنگ اسٹیشن سے پانی کے بہاؤ کے ضابطے میں بہتری متوقع ہے۔منصوبے کا مقصد شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی منصفانہ اور مؤثر تقسیم یقینی بنانا ہے۔ضلع غربی اور کیماڑی کے پانی کی ترسیلی نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔نئے کنٹرول گیٹ سے پانی کے ضیاع پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ منصوبہ طویل المدتی بنیادوں پر پانی کی فراہمی کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔
اسداللہ خان نے کہا کہ حب کینال گیٹ منصوبہ کراچی کے مجموعی آبی انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنائے گا۔ بنیادی شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ایسے ترقیاتی منصوبے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
ا
