گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے 25 گاڑیاں مرمت کے بعد دوبارہ سڑکوں پر اتار دی

گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے 25 گاڑیاں مرمت کے بعد دوبارہ سڑکوں پر اتار دی

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا ہے کہ حلف اٹھانے کے وقت ٹاؤن کی بیشتر گاڑیاں ناکارہ اور کچرے کی حالت میں موجود تھیں،  تاہم قلیل عرصے اور محدود وسائل کے باوجود گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے 25 گاڑیاں مرمت کے بعد دوبارہ سڑکوں پر اتار دی ہیں۔

وہ مزید تین گاڑیوں کی رینویشن مکمل ہونے کے بعد ان کا معائنہ کرتے ہوئے اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے کہا کہ  بلدیاتی نظام کی بہتری کے لیے دستیاب وسائل کو درست سمت میں بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی خدمات کو   مؤثر بنایا جا سکے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر امجد علی پتافی، ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی، ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد، ایکس ای این ایم اینڈ ای محمد یاور سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے چیئرمین کو گاڑیوں کی رینویشن سے متعلق بریفنگ دی۔

چیئرمین نصرت اللہ نے مزید بتایا کہ حالانکہ صفائی ستھرائی سندھ سولڈ ویسٹ کا کام ہے مگر عوام کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گلبرگ ٹاؤن نے اپنی آن سورس سے گاڑیوں کی مرمت کروائی ہے تاکہ ٹاؤن کے صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید بہتر کیا جا سکے،

انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ٹاؤن میں صفائی اور سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے گاڑیوں اور مشینری کو مستقل فعال رکھا جائے اور عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں