آباد وفد کی گل پلازہ آمد، متاثرین سے ملاقات، بھرپور تعاون خاطری
کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈویلپرز کے وفد کا گل پلازہ جائے حادثہ کا دورہ
چیئرمین سدرن ریجن آباد اویس تھانوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ سانحہ کراچی کا بڑا سانحہ ہے۔ آباد متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔ آباد کی پوری ایسوسیشن متاثرین کے ساتھ ہے۔ 12 سو دکانیں نہیں یہ 12 ہزار لوگوں کا روزگار تھا ۔ اس میٹروپالیٹن شہر میں اگر بروقت چیزیں فراہم کردی جاتیں تو حالات مختلف ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس ہوتا سنارکل فائر فائٹرز نے اپنا کردار ادا کیا مگر دیر کردی۔ افسوس فائر بریگیڈ کا پانی ختم ہوا اور فائٹر کے آلات نہیں تھے۔ یہ شہر پورے ملک کو 65 فیصد ریونیو دیتاہے۔بلڈنگ کی ریہبلیٹشن کیلئے ہم متاثرین کے ساتھ ہیں ہم حاظر ہیں۔یہ پاکستانی لوگ ہیں باہر کے نہیں ہے۔
اویس تھانوی نے کہا کہ یہ ٹیکس پیئر ہیں یہ ہاتھ دینے والے تھے اج یہ ہاتھ پریشان ہیں۔ متاثرین کی داد رسی کیلئے آج یہاں آئیں ہیں۔اللہ نے حضرت ابراہیم کیلئے آگ ٹھنڈی کردی تھی۔اللہ پاک تمام متاثرین کی مدد فرمائے۔
