گل پلازہ سانحے کے بعد صدر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے طبی کیمپ قائم

گل پلازہ سانحے کے بعد صدر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے طبی کیمپ قائم

کراچی: گل پلازہ ایم اے جناح روڈمیں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد صدر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کی مدد کے لیے فوری طور پر ایک طبی کیمپ قائم کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا، طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور متاثرہ افراد سے ملاقات کی۔

چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے اس افسوس ناک واقعے پر رنج و غم اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹاؤن انتظامیہ اس مشکل گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ متاثرہ افراد کو بروقت اور مؤثر طبی امداد فراہم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹاؤن کی جانب سے ریلیف اور بحالی کے اقدامات جاری رہیں گے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ چیئرمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صدر ٹاؤن انتظامیہ عوام کے دکھ سکھ میں برابر کی شریک ہے اور اس آزمائش کی گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں