کے ڈی اے کی جانب سے گل پلازہ پر رلیف کیمپ قائم

کے ڈی اے کی جانب سے گل پلازہ پر رلیف کیمپ قائم

کراچی:  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کی خصوصی ہدایات پر گل پلازہ، ایم اے جناح روڈ پر ایک ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

ریلیف کیمپ کا قیام حالیہ صورتحال کے پیشِ نظر عمل میں لایا گیا ہے، جس کا مقصد متاثرہ عوام کو فوری اور مؤثر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ریلیف کیمپ میں شہریوں کی رہنمائی، ابتدائی امداد، معلومات کی فراہمی اور دیگر ضروری سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی کو ہدایت جاری کی کہ وہ  تمام کے ڈی اے ڈائریکٹرز کو پابند کرے کہ ریلیف کیمپ میں موجود رہ کر عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ادارہ ترقیات کراچی عوام کی خدمت اور ان کی مشکلات میں کمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں