کمانڈر بلڈرز کے جانب سے تین روزہ سٹی پراپرٹی ایکسپو 2026 کا شاندار اختتام
کراچی: کمانڈر بلڈرز کے جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں تین روزہ سٹی پراپرٹی ایکسپو 2026 کا شاندار اختتام ہوگیا۔
16 جنوری سے 18 جنوری تک جاری سٹی پراپرٹی ایکسپو میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور سستے پیکیج سے خوب فائدہ اٹھایا
ایکسپو کے دوسرے روز وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے شرکت کی اور رٹائرڈ کمانڈر محمد ذاکر کی محنتوں کو خوب سراہا۔
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آج کو دور میں لوگ سستی اور بہترین رہائش چاہتے ہیں جو کمانڈر بلڈر ہی دے سکتا ہے۔
سید ناصر شاہ نے کہا کہ ہم کمانڈر بلڈر کے شانا بشانہ کھڑے ہیں ان جو جس چیز کی بھی ضرورت ہوگی ہم ہر وقت حاضر ہونگے۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا کہ مجھے پراپرٹی ایکسپو میں آکر بہت خوشی ہوئی اور لوگوں کا رش دیکھ کر اعتماد میں اصافہ ہوا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ رٹائرڈ کمانڈر محمد ذاکر نے موٹر وے پر جنگل میں منگل بنا دیا ہے،اپنے لوگوں کو سستے پیکیج دینا ایک سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت ہے، لوگوں کو اس پیکیج سے بڑھ چڑھ کر فائدہ اٹھانا چاہیے۔
چیئرمین رٹائرڈ کمانڈر محمد ذاکر کا کہنا تھا کہ تینوں دن بھترین رزلٹ ملی،ہم نے اچھا پیکیج دیا جس سے لوگ بڑی تعداد میں مستفید ہوئے۔
رٹائرڈ کمانڈر محمد ذاکر نے کہا کہ اپنا گھر بنانا جن لوگوں کا خواب تھا انہوں نے بھترین دلچسپی دکھائی اور سٹی پراپرٹی ایکسپو سے فائدہ بھی اٹھایا۔ لوگ بہترین رہائش اور بہترین لائیف اسٹائل چاہتے ہیں جو کہ صرف کمانڈر بلڈر ہی مہیا کر سکتا ہے۔
ڈائریکٹر ایکٹینگ سی ای او کمانڈر سٹی ڈاکٹر تاثیر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کمانڈر انکلیو زہیر آصف نے کہا کہ عام کو آدھی قیمت میں اپارٹمنٹ کی سہولت کمانڈر بلڈر ہی دے سکتا ہے۔
