کراچی پریس کلب ایک جمہوریت پسند ادارہ ہے: گورنر سندھ

کراچی پریس کلب ایک جمہوریت پسند ادارہ ہے: گورنر سندھ

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نو منتخب عہدے داروں سے خطاب میں کہا کہ کراچی پریس کلب ایک جمہوریت پسند ادارہ ہے۔انتخابی عمل کی بروقت تکمیل اور 18 سال سے کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب  پینل کو ذاتی طور پر مبارکباد دیتا ہوں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ مجھے، گورنر ہاؤس اور ہمارے فلاحی و تعلیمی انیشیٹیوز کو بھرپور سپورٹ کیا۔

گورنر سندھ کی کراچی پریس کلب کے اراکین کو آئی ٹی کلاسز کرانے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی

اس موقع پر صدر فاضل جمیلی نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے لیز کا مسئلہ درپیش ہے، اس ضمن میں آپ کی مدد درکار ہے۔

سیکریٹری اسلم خان  گورنر ہاؤس میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے فلاحی انیشیٹیوز قابلِ تحسین ہیں۔

نومنتخب باڈی نے پریس کلب ممبران اور ان کے بچوں کو آئی ٹی انیشیٹیوز کے کورسز میں کوٹہ دینے کی تجویز بھی دی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں