وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی سینئر براڈ کاسٹر عشرت فاطمہ کو پیشکیش
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی سینئر براڈ کاسٹر عشرت فاطمہ کے گھر آمد
عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ عشرت فاطمہ کی نیوز کاسٹنگ اور براڈکاسٹنگ سروسز کے حوالے سے ایک پہچان ہے،عشرت فاطمہ نے اپنے 45 سالہ کیریئر میں ملک کے لئے خدمات سر انجام دیں۔ پاکستان کا بچہ بچہ ان کو جانتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عشرت فاطمہ پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان ہیں۔ ان سے درخواست کی ہے کہ بطور مینٹور پاکستان ٹیلی ویژن آئیں۔عشرت فاطمہ نے ہمیشہ پیشہ ورانہ انداز سے کام کیا۔عشرت فاطمہ کا کبھی سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہا۔انہوں نے پروفیشنل طور پر اپنی پوری زندگی گزاری ہے۔
عشرت فاطمہ نے کہا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے عزت افزائی کی مشکور ہوں۔حوصلہ افزائی اور محبت کا اظہار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
