پاکستان ریلویز اور سکھر ڈسٹرکٹ کونسل کے درمیان جمالو ٹرین پرتاریخی ایم او یو طے پا لیا گیا
سکھر: سکھر پاکستان ریلویز اور ڈسٹرکٹ کونسل کے درمیان جمالو ٹرین پر تاریخی ایم او یو طے پا لیا گیا
چیئرمین سکھر ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر اور ڈی ایس ریلوے سکھر جمشید عالم نے ایم او یو پر دستخط کردیئے ۔
چیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر نے کہا کہ جمالو ٹرین جلد پنوعاقل سے گوسڑجی تک چلے گی، عوامی سفری سہولت کیلئے سستی مقامی جمالو ٹرین شروع کی جارہی ہے۔جمالو ٹرین کے آغاز سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔جمالو ٹرین ضلع کونسل اور لوکل کونسلز کے تعاون سے چلائی جائے گی۔
سید کمیل حیدر نے کہا کہ سکھر میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری، جمالو ٹرین شروع ہورہی یے۔جمالو ٹرین کے آغاز سے سکھر اور روہڑی کی عوام کو سستی اور بہتر سفری سہولیات میسر ہوگی۔ابتدائی مراحل میں جمالو ٹرین سروس مفت فراہم کی جائیگی۔جمالو ٹرین کے ساتھ ویک اینڈز پر سفاری ٹرین بھی چلائی جائیگی۔
