مدراس سے سچل کی گرین بیلٹ پر پانی کی سپلائی کے لئے متبادل انتظام کر رہے ہیں:چیئرمین صفورا ٹاؤن
کراچی: چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی ہدایت پر مختلف گرین بیلٹس کی بہتری اور انہیں خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں ،گرین بیلٹس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے باقاعدگی سے پانی کی فراہمی کیلئے ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈ آر امداد سولنگی اور ڈائریکٹر پارکس غوث بخش کی نگرانی میں امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جارہا ہے.
چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ مدراس چوک سے سچل تک موجود گرین بیلٹ کو خوبصورت بنایا جارہا ہے اسی طرح دیگر گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کا کام بھی کیا جارہا ہے ،گرین بیلٹس پر پانی کی سپلائ کا کام واٹر ٹینکر کی مدد سے جاری ہے لیکن باقاعدگی سے پانی کی سپلائی کو مدنظر رکھتے ہوئے مدراس گرین بیلٹ کو پانی کی متواتر فراہمی کیلئے کام کئے جارہے ہیں ،صفورا ٹاؤن کو خوبصورت بنانے کیلئے کئ منصوبوں پر کام جاری ہیں.
راشد خاصخیلی نے کہا کہ گرین بیلٹس کے ساتھ خوبصورت مونومنٹس بھی تعمیر کر رہے ہیں حال میں ہی ٹاؤن نے ماڈل سڑک تعمیر کی ہے جس سے لوگ بھرپور طریقے سے مستفید ہو رہے ہیں اور ٹاؤن کی اس کاوش کو سراہا جارہا ہے اسی طرح مرحلہ وار ٹاون کی سڑکوں کی حالت کو بہتر کرنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے.سڑکوں کی تعمیر کیلئے ازحد ضروری ہے کہ جو سڑک تعمیر ہونے جارہی ہے اس سڑک پر پانی وسیوریج سمیت دیگر زیر زمیں کام کیلئے اقدامات کئے جائیں جس کیلئے متعلقہ اداروں کے تعاون کے بغیر سڑکوں کی تعمیر مشکل ہورہی ہے.
