کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زنجیروں میں جکڑی خاتون کو بازیاب کرالیاگیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 سے علاقہ مکینوں کی اطلاع پر فلیٹ میں زنجیروں میں جکڑی ہوئی خاتون کو بازیاب کرالیاگیا ۔
پولیس کے مطابق بازیاب کرائی گئی خاتون شیریں جناح کالونی کی رہائشی ہے، انہیں عمارت کی تیسری منزل پر کمرے میں زنجیروں سے باندھا گیا تھا
پولیس کے مطابق خاتون کو سابق شوہر نے بچوں کا خرچ دینے کے بہانے گھر بُلایا اور زنجیروں سے باندھ کر فرار ہوگیا۔انکے 3 بچے ہیں، شوہر سے علیحدگی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ بچوں کی کفالت کا معاملہ دونوں نے عدالت سے باہر طے کیا تھا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی اپنے شوہر سےعلیحدگی ہو چکی تھی، شوہر نے ایک ساتھی کے ساتھ مل کے اسے قید کیا اور فرار ہو گیا۔
واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
