جلسے کی اجازت سیاسی پارٹی کو دی جائے کسی دہشتگرد تنظیم کو نہیں:راجہ خلیق الزمان

جلسے کی اجازت سیاسی پارٹی کو دی جائے کسی دہشتگرد تنظیم کو نہیں:راجہ خلیق الزمان

پاکستان مسلم لیگ ن کے سندھ میں نمائیندے راجہ خلیق الزمان نے کہا ہے کہ جلسے کی اجازت سیاسی پارٹی کو دی جائے کسی دہشتگرد تنظیم کو نہیں، اگر تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دی گئی تو کل کچے کے ڈاکو بھی جلسہ کرینگے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ خلیق الزمان نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں کسی دہشتگرد تنظیم کو جسلہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، میں وزیراعلیٰ سندھ سے بھی اپیل کرتاہوں کے تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت نہ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عام شہریوں کو کل یرغمال کرکے رکھاگیا،ڈالے سلو کرکے چلائے گئے، کوئی مریض بھی اسپتال نہیں پہنچ سکا۔سندھ کی عوام تحریک انصاف کو مسترد کر چکی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں