میڈم عابدہ پروین کے متعلق خبریں غلط ہیں: سید ذوالفقار علی شاہ
میڈم عابدہ پروین مکمل صحتیاب ہیں بیماری کے متعلق خبریں غلط ہیں، صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے نامور گلوکارہ عابدہ پروین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،صوبائی وزیر سید نے میڈم عابدہ پروین سے ان کی صحت کے متعلق معلومات لی۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ میڈم عابدہ پروین مکمل صحتیاب ہیں بیماری کے متعلق خبریں غلط ہیں، سوشل میڈیا میڈم عابدہ پروین کے حوالے سے غلط مہم قابل افسوس ہے۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ میڈم عابدہ پروین کیلئے پوری قوم ہمیشہ دعاگو ہے،رواں سال میڈم عابدہ پروین محکمہ ثقافت کی جانب سے منعقدہ پروگرامز میں شرکت کریں گی۔
