چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی زیر صدارت کونسل کا اجلاس، مختلف قراردادیں منظور

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی زیر صدارت کونسل کا اجلاس، مختلف قراردادیں منظور

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیر صدارت گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کا باضابطہ اجلاس ٹاؤن کونسل کارپوریشن گلبرگ میں منعقد ہوا اجلاس میں ٹاؤن وائس چیئرمین محمد الیاس، میونسپل کمشنر  امجد علی پتافی، ڈائریکٹر کونسل  سلیم احمد صدیقی،اراکین کونسل اور خواتین کونسلرز  نے شرکت کی

گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کے  اجلاس میں 05 قراردادیں پیش کی گئی جنکی تفصیل یہ ہے،گزشتہ اجلاس کی قراردادوں کی توثیق،گلبرگ ٹاؤن کے ملازمین و افسران کی سندھ حکومت کی ہدایت پر ترقی،گلبرگ ٹاؤن کی حدود  میں سڑکوں کی تعمیر و استرکاری نجی فرموں سے کرانے کی انتظامی وہ مالیاتی منظوری،،عوامی سہولت کے پیش نظر ای چالان جرمانوں میں کمی کا مطالبہ، میں پیش کی گئی تمام قراردادیں متفقہ طور  سے منظور کرلی گئیں۔

آخر میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے تمام اراکین کونسل کا شکریہ ادا کیا اور اور تمام محکمہ جاتی افسران و عملے کے تعاون پر شکریہ ادا کیا

انہوں نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں شفاف، منصفانہ اور عوام دوست بلدیاتی نظام کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ منتخب کونسل کی مشاورت سے کیے جانے والے فیصلے عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر و استرکاری، شہری سہولیات کی بہتری، ملازمین کے مسائل کا حل اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کے بنیادی اہداف میں شامل ہے۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ عوام کو بلدیاتی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ رکھنے پر عزم کا اظہار کیا۔

چیئرمین نصرت اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلبرگ ٹاؤن کو ایک منظم، صاف اور ماڈل ٹاؤن بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے  کے لیے خصوصی دعا  پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں