سندھ حکومت تعلیم کو قوم کے فکری مستقبل کی ضمانت سمجھتی ہے: مراد علی شاہ

سندھ حکومت تعلیم کو قوم کے فکری مستقبل کی ضمانت سمجھتی ہے: مراد علی شاہ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کونووکیشن 2025 سے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سندھ چیپٹر کی کونووکیشن میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، یہ محض اسناد کی تقسیم نہیں بلکہ طویل فکری اور تعلیمی سفر کا لمحہ ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیم کو وقت، فاصلے اور حالات کی قید سے آزاد کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ادارہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وژن کا تسلسل ہے، جسے ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا، محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی اس ادارے میں تعلیم حاصل کی، قیادت کا اصل حسن سیکھنے میں ہے۔آج طلبہ نے جو ڈگریاں حاصل کی ہیں، وہ محنت، قربانی اور مستقل مزاجی کی علامت ہیں۔آج کا دن اختتام نہیں بلکہ نئے شعوری سفر کا آغاز ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ علم کو محض ذاتی کامیابی تک محدود نہ رکھیں بلکہ معاشرتی بہتری کے لیے استعمال کریں، سندھ حکومت تعلیم کو قوم کے فکری مستقبل کی ضمانت سمجھتی ہے،اعلیٰ تعلیم، فاصلاتی تعلیم اور عمر بھر سیکھنے کے مواقع کو وسعت دی جا رہی ہے،والدین کی قربانیوں کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہ تھیں، یہ اسناد آپ کی بھی ہیں۔ انتظامیہ و اساتذہ نے ہر چیلنج کے باوجود علم کے چراغ کو روشن رکھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام گریجوئیٹس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور کہا کہ دعا ہے کہ آپ علم، دیانت، برداشت، انسان دوستی اور قومی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں