صوبائی سہ فریقی ٹاسک فورس برائے بنیادی اصول اور رائٹس ایٹ ورک FRRW کا پہلا اجلاس
کراچی: سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے ہیڈ آفس میں صوبائی سہ فریقی ٹاسک فورس برائے بنیادی اصول اور حقوق کارگاہ FPRW کا پہلا (Maiden) اجلاس سیکرٹری محنت اسد اللہ ابڑو کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو ، ڈائریکٹر لیبر و سیکرٹری ٹاسک فورس ار ایس سجنانی، ریجنل ڈائریکٹر سید اطہر علی شاہ، لا آفیسر لیبر ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں بشمول زراعت، بلدیات، سماجی بہبود اور محکمہ ترقیِ خواتین کے نمائندگان، ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان اور محنت کش تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کو صوبے میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ محنت کشوں کے حقوق اور معیارات کے مؤثر نفاذ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔
اجلاس کے دوران ٹاسک فورس کے اراکین نے بنیادی اصولوں اور حقوقِ کارگاہ Right at Work کے فروغ اور نفاذ سے متعلق حکمتِ عملیوں پر غور کیا، خصوصاً زرعی شعبے اور بالخصوص کپاس کے مخصوص شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
ٹاسک فورس نے متعلقہ مزید محکموں کو شامل کرنے اور FPRW کے مؤثر نفاذ کے لیے جامع منصوبہ جات اور پالیسیاں ترتیب دینے کا فیصلہ کیا، تا کہ نچلی سطح پر محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
زرعی محنت کشوں کے نمائندگان نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ہدفی پالیسیوں اور عملی منصوبوں کی تشکیل سے سندھ بھر میں زرعی محنت کشوں کے کام کے حالات بہتر ہوں گے اور ان کے حقوق کا مؤثر تحفظ ممکن ہو سکے گا۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرمین (Fundamental Principles and Rights at Work صوبائی سیکرٹری محنت نے تمام شرکاء کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آج اجلاس میں تمام شراکت داروں نے باعزت روزگار، سماجی انصاف اور بنیادی محنت کش حقوق کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ، سیسی کے مختلف شعبہ جات کے ڈائریکٹرز بھی شرکت تھے۔یاد رہے کہ حکومت سندھ نے 9 ستمبر 2025 کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے توثیق شدہ کنونشن کے حوالے سے ایک سہ فریقی ٹاسک فورس برائے FPRW اینڈ ڈیسنٹ ورک قائم کی ہے۔
