پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10.60 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.59 روپے فی لیٹر تک کمی دیکھی جا سکتی ہے۔
اگر اس (تجویز) کی منظوری دے دی گئی تو پیٹرول کی قیمت موجودہ 263.45 روپے سے کم ہو کر تقریباً 252.85 روپے فی لیٹر ہو جائے گی
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 265.65 روپے سے گر کر 257.06 روپے فی لیٹر تک آ جائے گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت موجودہ 180.54 روپے کے مقابلے میں 171.62 روپے پر آنے کی توقع ہے۔
