پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شاندار تیزی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی دیکھی گئی
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بازار حصص میں 624 پوائنٹس کی شان دار تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 521 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں ابتدائی تیزی کے بعد بھی سودوں کی خرید و فروخت کا رجحان جاری رہا
841پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 737 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
