
نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی سمندری طوفان ‘بیپرجائے’ سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج دپھر کو اجلاس بلا لیا
گجرات کے شمالی اور جنوبی ساحلی علاقوں میں ماہی گیری کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ان اضلاع سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیو بھومی دوارکا میں حکام نے بتایا کہ اب تک تقریباً 1300 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
