گڈاپ ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی سربراہی میں افسران کا اہم اجلاس

گڈاپ ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی سربراہی میں افسران کا اہم اجلاس

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر محمد نواز مہر کی سربراہی میں گڈاپ ٹاؤن کے افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور روزمرہ بلدیاتی امور پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالی گئی۔

اجلاس میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پانی کی فراہمی، نکاسی آب، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، پارکس کی بہتری، مشینری کی بحالی اور دیگر ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افسران نے جاری منصوبوں کی پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنا اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ٹاؤن انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور فیلڈ میں خود نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔

میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے افسران کو ہدایت کی کہ صفائی، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی خدمات میں مزید بہتری لائی جائے، عوامی شکایات اور اراکین کونسل کی مشاورت سے بروقت ازالہ کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ کارکردگی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پرگڈاپ ٹاؤن کی مجموعی ترقی، عوامی سہولیات میں بہتری اور مستقبل کے منصوبوں پر غور کیا گیا اور ٹیم ورک کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پرڈائریکٹر (HRM)ھمایوں عمران خان،ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، سپرٹینڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر)  فرمان علی لاشاری، سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، ڈائر یکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائر یکٹر پارکس محمد افضل لغاری، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائر یکٹر ایڈورٹائز منٹ ھدایت اللہ شیخ،ڈپٹی ڈائر یکٹر ایچ آر ایم سرفراز احمد کتھری، پی ایس(ایم سی) علی مہر (پی ایس) چیئرمین لعل جان بنی ودیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں