میران شاہ: فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان یہ مقابلہ 9 اور 10 جون کی درمیانی شب ہوا، پاک فوج کے جوانوں نے جرات و بھادری سے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے، جن میں صوبیدار اصغر علی، سپاہی نسیم خان اور سپاہی محمد زمان شامل ہیں۔

 پاک فوج کے جوانوں کی فائرنگ میں  3 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 4 ساتھی زخمی ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

شہید صوبیدار اصغر علی شہید اور سپاہی نسیم خان کا تعلق لکی مروت جبکہ سپاہی محمد زمان شہید کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، پاکستانی مسلح افواج دہشت گردی کے ناسورکے جڑ سے خاتمے کے لیے پرُعزم ہیں، بہادر جوانوں کی لازوال قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں