سعودی عرب میں سندھی کلچر ڈی منایا گیا، گلوکارہ ریشما پرین کی پرفارمنس
کراچی: سعودی عرب کے مقامی ہوٹل میں ہزاروں سالہ قدیم سندھی ثقافت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا
آرگنائزر نرگس ابڑو اور سیلمان منصور ابڑو کی میزبانی میں سجے اس ثقافتی رنگ میں ڈی جی حج عبد الواحد سومرو، سیکریٹری جنرل او آئی سی آفتاب کھوکھر، سعودی عرب پاکستان کی معروف سماجی شخصیت فضل میمن، پی آئی اے کنٹری منیجر آغا ظہیر درانی، نرگس ابڑو ، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کے علاوہ سلیمان منصور سمیت پاکستانی و سندھی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی
مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے روایتی تحائف پیش کیے گئے جبکہ سندھ کی سریلی فنکارہ ریشما پروین نے لوک دھنوں پر تقریب کو ایک تاریخی جلوہ بنا دیا
مقررین نے کہا کہ پانچ ہزار سال قبل مسیح کی سندھی تہذیب وطن عزیز کا فخر ہے، جو محبت، امن اور بھائی چارے کا عظیم درس دیتی ہے، انہوں نے اس تقریب کو بین الاقوامی سطح پر مضبوط رشتوں اور کمیونٹی اتحاد کا حسین استعارہ قرار دیا۔
