بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ٹی سی ایف فاؤنڈیشن کو اسکول کی تعمیر کے لیے زمین الاٹ کردی

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ٹی سی ایف فاؤنڈیشن کو اسکول کی تعمیر کے لیے زمین الاٹ کردی۔

کے ایم سی ہیڈ آفس میں ایم او یو پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، چیئرمین ٹی سی ایف مشتاق چپڑہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں تعلیمی سہولیات بہتر بنانے کے لیے کے ایم سی نے زمین ٹی سی ایف کے حوالے کر دی۔ہماری کوشش ہے کہ کراچی کے وسائل کا صحیح استعمال ہو اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹی سی ایف نے تعلیم کے شعبے میں شاندار خدمات دی ہیں، امید ہے بلدیہ ٹاؤن میں بھی کامیاب ہوں گے۔کراچی کو بہتر شہر بنانے اور شہریوں کو بنیادی حقوق دینے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں