کنگز بلڈرز کی جانب سے رہائشی منصوبہ ”کنگز جے ایس  ٹاور“ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کنگز بلڈرز کی جانب سے رہائشی منصوبہ ”کنگز جے ایس  ٹاور“ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی: کراچی میں کنگز بلڈرز  کی جانب سے جدید طرزِ تعمیر اور عالمی معیار کی رہائشی سہولتوں سے آراستہ عظیم الشان منصوبہ ”کنگز جے ایس  ٹاور“ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔رکن قومی اسمبلی  اور سابق صوبائی وزیر سندھ سید شہلا رضا نے باقاعدہ  طور پر منعقدہ تقریب میں منصوبے کا  افتتاح کردیا ہے،  کنگز بلڈرز گزشتہ 48 برسوں میں سندھ خصوصاً کراچی کو سیکڑوں کامیاب اور معیاری منصوبے دینے کی شاندار تاریخ رکھتا ہے۔

افتتاحی تقریب میں کنگز بلڈر کے سی ای او ڈاکٹر طلحہ,  کنگز بلڈر کے ڈائریکٹر مدثر تھانوی, مصطفیٰ تھانوی اور  آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی،سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیز،چیئرمین سدرن ریجن اور کنگز جے ایس ٹاور کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد اور تھانوی اور  شہر کی نمایاں سیاسی و سماجی شخصیات، بلڈرز کمیونٹی کے رہنما اور معزز مہمان شریک ہوئے۔

اس موقع پر سید شہلا رضا نے کنگز بلڈرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کنگز بلڈرز نے  نہ صرف کراچی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ شہریوں کو عالمی معیار کی رہائشی اور تجارتی سہولتیں  فراہم کرکے تعمیراتی شعبے میں نئی مثال قائم کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے میگا سٹی میں ایسے منصوبے شہریوں کے طرزِ زندگی میں جدید رحجانات متعارف کراتے ہیں اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

اس موقع پر آبادکے چیئرمین محمد حسن بخشی  نے  کراچی کے شہریوں کے لیے شاندار منصوبہ دینے پر کنگز بلڈرز کی کاوشوں کاسراہا۔ انھوں نے کہا کہ  کنگز جے ایس  ٹاور جیسے بڑے اور جدید منصوبے پاکستان کے تعمیراتی شعبے کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مثبت اشارہ ہیں۔حسن بخشی نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں بہت ساری بیوروکریٹک رکاوٹوں کے باوجود آباد کے ممبران عوام کا شاندار رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریونیو کی مد میں بھی ملکی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ  ہم حکومت سے کوئی مراعات نہیں مانگ رہے،ہمارا صرف یہی مطالبہ ہے کہ لینڈ ریفارمز کی جائیں  اور لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کیاجائے۔چیئرمین آباد  کا کہناتھاکہ اگر تعمیراتی شعبے میں حائل رکاوٹوں کو ختم اور بلڈرز اور ڈیولپرز کا احساس تحفظ فراہم کیا جائے تو ہم پاکستان میں سالانہ اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری لاسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آباد ہمیشہ ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو شہریوں کو سہولتوں کے نئے معیار سے روشناس کروائیں اور رہائشی ضروریات کو پورا کریں۔

سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید، وائس چیئرمین طارق عزیز اور چیئرمین سدرن ریجن و کنگز جیس ٹاور کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد اویس تھانوی نے بھی تقریب میں اظہارِ خیال کیا۔

احمد اویس تھانوی نے بتایا کہ کنگز جیس ٹاور جدید انجینئرنگ، معیاری تعمیر اور پائیدار رہائشی تجربے کا شاہکار ہوگا۔ ان کے مطابق منصوبے میں نہ صرف دلکش اور پائیدار رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے بلکہ شہریوں کے لیے عالمی معیار کی سہولتیں، جدید لابی، کشادہ پارکنگ، سکیورٹی سسٹم اور فیملی لائف اسٹائل کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید کمیونٹی اسپیسز بھی فراہم کی جائیں گی۔تقریب کے اختتام پر حاضرین کو منصوبے کے ماسٹر پلان، طرزِ تعمیر اور سہولتوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے کنگز جیس ٹاور کے ڈیزائن اور معیارِ تعمیر کو کراچی کے مستقبل کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ کنگز بلڈرز کے مطابق منصوبے کی تعمیر جلد آغاز کے بعد مقررہ مدت میں مکمل کی جائے گی۔شہری حلقوں نے کنگز جیس ٹاور کا سنگِ بنیاد رکھنے کو شہر میں رہائشی سہولتوں کی بہتری اور تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف رہائشی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ تعمیراتی صنعت میں روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں