بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور شوٹنگ کے دوران زخمی

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور شوٹنگ کے دوران زخمی

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور فلم کے ایک ڈانس سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طویل ڈانس سیکوینس ریکارڈ کرتے ہوئے شردھا کپور کے پاؤں کی انگلی فریکچر ہوگئی۔

شردھا کپور نوواری ساڑھی اور روایتی زیورات پہنے ہوئے تھیں جب ڈانس کے دوران انہوں نے غلطی سے پورا وزن ایک ہی پاؤں پر ڈال دیا جس کے باعث انکا توازن بگڑ گیا اور چوٹ لگ گئی۔

حادثے کے بعد ہدایت کار لکشمن اوٹیکر نے شوٹنگ روک دی لیکن شردھا نے اصرار کیا کہ کام جاری رکھا جائے۔

میڈیا کے مطابق ممبئی واپسی پر انہوں نے مدھ آئی لینڈ میں کلوز اپ اور جذباتی مناظر بھی مکمل کیے۔چند گھنٹوں بعد درد بڑھ گیا اور آخرکار یونٹ کو شوٹنگ مکمل طور پر روکنی پڑی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں