
کراچی(رپورٹ: اے بی سومرو) نامزد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے الیکشن کمیشن میں فارم جمع کرادیے
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو، صوبائی سیکریٹری جنرل وقار مھدی اور صوبائی وزیر سعید غنی بھی ان کے ساتھ تھے
اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم عوام کی خدمت میں مصروف رہیں گے، کراچی والوں نے جو اعتماد پارٹی پر دکھایا ہے ایک ایک کارکن اس پر پورا اترینگے۔
ایک سوال کے جواب میں نثار کھڑو کا کہنا تھا کہ اغوا کا الزام ثبوت کے بغیر نہیں لگانا چاہیے، جماعت اسلامی کے میمبرز اگر ان کی میٹنگ میں نہیں آتے تو ان کی مرزی ہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم کا بیان اپنی شکست کا اظہار ہے، جماعت اسلامی کے میمبرز نے پہلے ہی پارٹی کو بتادیا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے۔
