یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیلات کا اعلان
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے قومی دن کے موقع پر یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر حکومت نے یکم اور 2 دسمبر کو سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ وفاقی وزارتوں کے دفاتر اور سرکاری ادارے چار روز بند رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں سنیچر اور اتوار کے روز ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے جب کہ یکم اور دو دسمبر کی تعطیلات پیر اور منگل کو ہوں گی
یو اے ای کے شہری چار چھٹیاں ایک ساتھ انجوائے کریں گے۔
